ترکی کے ساحل سے ایک اور4 سالہ شامی مہاجربچی کی لاش ملی

استنبول / پیرس / اوٹاوہ:  ایلان کر دی کے بعد ایک اور 4 سا لہ شامی مہاجر بچی سینا سمندری لہروں کی ندر ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر کی بے رحم موجوں میں ابتک کتنے ہی شامی بچے، بوڑھے، جوان اور عورتیں زندگی کی تلاش میں زندگی کی جنگ ہار چکے ہوں گے مگر ایلان کردی کی طرح ایک اور شامی بچی کیلاش سمندر کے کنارے سے ملی ہے جو عالمی برادری کی بے حسی کی منہ بولتی تصویر ہے۔

ترکی کے ساحل سے ملنے والی اس ننھی پناہ گزین کی شناخت 4سالہ سینا کے نام سے کی گئی ہے۔ نیلی رنگ کی پتلون اور سرخ ٹی شرٹ پہنے اس بچی کی لاش کو سمندر کے کنارے پتھروں میں سے نکالا گیا۔ شامی پناہ گزین بچی کی میت ترکی کے قریب حادثے کا شکارہونے والی ایک کشتی کے حادثے کے چار روز بعد ملی ہے۔

واضح ر ہے کہ 2 ماہ قبل ترکی کے ایک ساحل سمندر سے اوندھے منہ پڑی 3 سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کردی کی لاش نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.