تحفظ پاکستان ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا

اسلام آباد()تحفظ پاکستان ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، سینیٹ بل کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت اور حزب اختلاف نے تحفظ پاکستان ترمیمی بل کو بغیر کسی بحث کے منظور کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ سینیٹ نے پیر کے روز بل کی منظوری دی تھی۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بل کی منظوری دی جائے گی۔ بل کے ذریعے دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی اداروں کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.