تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خزانہ ان ایکشن

بینکوں سے لین دین کے معاملے پر تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کی کال کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر لیا۔ وزیر خزانہ نے بدھ کے روز تاجروں اور ایف بی آر کے حکام کا اجلاس بلا لیا ہے۔

لاہور: () تاجر برادری نے بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پر عائد ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں تاجر برادری کے خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایما پر بدھ کے روز اسلام آباد میں تاجروں کا وفد ملاقات کرے گا جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.