بے نظیرقتل کیس؛ ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کوسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج حبیب الرحمان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سرکاری پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی نہ دینے پر راولپنڈی کے سی پی او کو ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب دینے کا حکم دیا، اس موقع پر ایف آئی کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں درخواست پیش کی کہ بے نظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی کر دی جائے کیونکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چالان مکمل نہیں ہو سکا، چالان حتمی مراحل میں ہے جبکہ نیا پراسیکیوٹر بھی تعینات نہ ہوسکا اور سابقہ پراسیکیوٹر بھی چھٹی پر ہے۔ عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25جون تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.