بیٹا واقعی نہیں جانتا، آفتاب اقبال کی تنقید پر بابر اعظم کے والد کا ردعمل

میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو اب طول نہ دیا جائے: اعظم صدیقی کی پوسٹ

سوشل میڈیا پر بیٹے، اپنی اور ایک ونڈو  میں  آفتاب اقبال کی تصویر جاری کرتے ہوئے بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ ’کچھ دن پہلے محترم آفتاب اقبال نے شا ید بابر کے بارے میں کچھ باتیں کر دی تھیں جس کی اُنھوں نے وضاحت بھی کی اور ممکن ہے کچھ غلط فہمی ہو گئی ہو۔

 اعظم صدیقی نے بابر اعظم کے مداحوں سے درخواست کی کہ ’ میں آفتاب اقبال  کو ایک اردو کا بہترین اُستاد مانتا ہوں اور  وہ اپنے پروگراموں میں بہت زیادہ اردو کی خدمت کرتے نظر  آتے ہیں، عوام سے اور  بابر سے پیار کرنے و الوں سے درخواست ہے کہ اُن کی عزت اور رائے کا احترام کریں ‘۔

 کپتان کے والد نے لکھا کہ ’بابر واقعی اُن کو نہیں جانتا پر میں اُن کو بڑی دیر سے اُن کی اردو کی خدمت کی وجہ سے جانتا ہوں اور وہ بےشک مجھ سے چھوٹے ہیں پر ہمارا ادب کا رشتہ ہے اور وہ مجھے جانتے بھی نہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو اب طول نہ دیا جائے‘۔

تبصرے بند ہیں.