بیلجیئم کے بادشاہ البیرثانی تخت سے دستبردار، اقتدار بیٹے کے حوالے

برسلز: بیلجیئم 79 سالہ بادشاہ البیر ثانی تخت سے دستبردارہو گئے۔ اْنھوں نے تخت سے دستبرداری کی دستاویزات پرشاہی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے۔اس موقع پر250مقامی معززمہمان اورسیاسی رہنما بھی موجو تھے۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بیجیئم کے بادشاہ البیرثانی تخت سے دسبردار ہوگئے ہیں البیر ثانی کی جگہ اب اْن کے سب سے بڑے بیٹے فلیپ ملک کے نئے فرمانروابنیں گے،53سالہ فلیپ نے پارلیمان کے سامنے ملک کی3قومی زبانوں فرانسیسی،فلیمش اورجرمن میں اپنے عہدے کاحلف اٹھایا۔البیرثانی تقریباً20سال تک بیلجیئم کے فرمانروارہے۔

تبصرے بند ہیں.