بیلجیئم؛ مسلم خواتین کے بروکینی پہن کر تیراکی کرنے پر عائد پابندی ختم

برسلز: 

بیلجیم کی عدالت نے مسلمان خواتین کو مخصوص لباس بروکینی میں تیراکی کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیم کی مقامی عدالت نے سوئمنگ پولز میں بروکینی پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے مسلمان خواتین کو مخصوص پورے لباس میں تیراکی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

بیلجین کورٹ نے بروکینی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ 2 مسلمان خواتین کی درخواست پر کیا جس میں خواتین نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیلجیئم کے گینٹ کے سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے بروکینی پہن کر نہانے پر پابندی عائد کرکے مختصر لباس پہننے پر اصرار کیا جا رہا ہے جو کہ مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔

تبصرے بند ہیں.