بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی پٹائی کا فائدہ پاکستان نے اٹھالیا جس کے باعث
رینکنگ میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پرپہنچ گئی۔
بھارت نے 2016 کا اختتام ٹاپ رینکڈ ٹیم کے ساتھ کیا، اس نے انگلینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں 0-4 سے مات دی، چنئی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میں بھارتی کامیابی کا مارجن ایک اننگز اور 75 رنز رہا۔ اپنے ہوم گراؤنڈز پر مسلسل دوسری سیریز بڑے تناسب سے جیتنے کی وجہ سے بھارت نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو انتہائی مستحکم کرلیا ہے، انگلش ٹیم کے خلاف فتح سے 5 پوائنٹس اس کے ہاتھ آئے جس سے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 120 ہوگئی، وہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے پورے 15 پوائنٹس آگے ہے۔
تبصرے بند ہیں.