بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی حوصلہ افزا ہے : حمیمہ خا

بالی وڈ کی پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے فنکاروں کو جس طرح خوش آمدید کہا جاتا ہے ، اور ان کی فلموں کو مقبولیت ملتی ہے اس سے ان کا دل خوش ہوتا ہے۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) حمیمہ نے بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم ، راجا نٹور لال سے شروعات کی ہے۔ اس نے اپنے ساتھی پاکستانی اداکار کی بالی وڈ فلم خوبصورت کے پاکستان میں پریمیئر میں بھی شرکت کی۔ ایک بیان میں حمیمہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں کے ذریعے پاکستان کے فنکاروں کو عالمی شہرت مل رہی ہے۔ یہ بات بڑی خو ش آئند ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو پسند کیا جا رہا ہے۔ ویسے بھی دونوں ملکوں کی فلمیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ، اس لئے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار اپنے ملک کی فلمی صنعت کے لئے بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.