بھارت میں فوجی بھرتیوں کے متنازع نظام کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دہلی: بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے متنازع نظام کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مشتعل افراد نے حکمراں جماعت بی جے پی کے دفتر کو نذر آتش کردیا ۔جلاؤگھیراؤ کے دوران بس اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔مقامی پولیس کے مطابق پرتشدد واقعات کے دوران مظاہرین ننے ریلوے کی کچھ املاک پر بھی حملہ کیا، جس میں دو مقامات پر بوگیاں جلا دی گئیں جب کہ پٹڑیوں اور ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ احتجاج کرنے والوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔ ریاست بہار میں کم و بیش ایک درجن مقامات پر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف احتجاج کیا۔علاوہ ازیں ریاست ہریانہ، مغربی راجستھان میں بھی فوجی بھرتیوں کے نئے مظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.