بھارت میں سابق فوجی جنرل کا بیٹا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار

نئی دلی: بھارتی فورسز نے ریاست گوا سے اپنی ہی فوج کے ایک سابق جنرل کے بیٹے کو دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے 4 روزقبل ریاست گوا کے واسکوریلوے اسٹیشن سے 44 سالہ شخص کو مشکوک سرگرمیوں پرحراست میں لیا تھا۔ سمیرسردانا نامی اس شخص کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے شہرڈیرہ دھون سے ہے اوراس کا باپ بھارتی فوج میں میجرجنرل کے اعلیٰ ترین عہدے پرفائزرہ چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.