بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے سیریز کے لئے حکومت کو خط

ممبئی: 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے لئے آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم سیریز کی اجازت مودی سرکار کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی میں سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ہمیں سیریز کی اجازت دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.