بھارت کے صدرام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تمل ناڈو کے سولور میں واقع حکیم پیٹ فوجی اسٹیشن اور پانچ دیگر بیس ریپیئر ڈپوؤں کو آج پریزیڈینشیل کلر عطا کرنے کے بعد صدر کووند نے یہ بات کہی۔ فروری کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سینٹرل ریزرو فورس کے 40 جوانوں کی موت اور اس کے بعد 26 فروری کو جیش محمد کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان پوری طرح امن کاپابند ہے۔
لیکن ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے ملک طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.