بھارتی جنرل کا مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ آپریشن سدبھاؤنا پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں کو جیتنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی شمالی کمان میں 16 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج آپریشن سدبھاؤنا پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں اور ذہنوں کو جیتنے میں ناکام ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مطمئن نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی حمایت میں لوگوں کے ہجوم کا جمع ہونا ان کیلیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.