بنگلادیش کے علاوہ سری لنکن بورڈ سے بھی بات چیت جاری ہے، نجم سیٹھی

لاہور: 

پی سی بی سری لنکا کو بھی دورہ پاکستان پر آمادہ کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد رواں سال کسی انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ہم نے ثابت کردیا کہ مہمانوں کو سیکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں، بنگلادیش کیساتھ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آخر میں بھارت کیساتھ سیریز کے امکانات نظرنہ آنے پر پی سی بی یہ خلاپرکرنے کیلیے بنگلہ دیشی بورڈ کو پہلے ہی درخواست کرچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.