کوئٹہ: صوبائی حکومت نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بھرتی ہونیوالے پانچ ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے چھ سال پہلے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے پانچ ہزارمرد اور خواتین اسسٹنٹ لیکچرارزبھرتی کئے تھے۔ گزشتہ تین سالوں سے اساتذہ نے مستقلی کیلئے ہڑتالوں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نوٹیفکیشن کے عدم اجراء کے خلاف اساتذہ نے بیس مئی سے بائیس مئی تک ہاکی چوک پر دھرنا دیا۔ نیشنل پارٹی کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔ آج صوبائی حکومت نے تمام اساتذہ کی مستقلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تبصرے بند ہیں.