بلوچستان کے علاقے مشکے میں ایف سی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایف سی نے آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.