بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ: 

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز اسلام آباد کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اورگردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹرتھا۔

تبصرے بند ہیں.