برطانیہ نے ہزاروں فوجیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا

لندن: برطانیہ نے دفاعی بجٹ کا خسارہ کم کرنے کے لئے ہزاروں فوجیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو نکالنے کا فیصلہ افسوسناک ہے لیکن یہ فیصلہ دفاعی بجٹ کے خسارے کو کم کرنے اور فوجی بجٹ کو توازن میں لانے کےلئے ناگزیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کم تعداد میں بھی مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہے، فوج سے 4ہزار 480 اہلکاروں کو نکالے جانے کے بعد برطانوی فوجیوں کی تعداد 89 ہزار سے 90 ہزار کے درمیان رہ جائے گی، حکومت اس سے قبل بھی 3 ہزار سے زائد فوجیوں کو نکال چکی ہے۔ وزارت دفاع کے اس فیصلے کے بعد جبری رخصت پر بھیجے جانے والے فوجی 12 ماہ میں اپنی سروس چھوڑیں گے اور خود سے چھوڑنے والے فوجی 6 ماہ کے اندر اندر یعنی 17 دسمبر تک اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.