برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کے 60 سال مکمل ہونے پرجشن
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کے 60سال پورے ہونے پر شاندار تقریب اور جشن منایا گیا۔ تقریب کاانعقاد لندن کے تاریخی ایبے چرچ میں ہوا جہاں دعائیہ تقریب ہوئی، تقریب میں شاہی خاندان کے تمام افراد کے علاوہ 2 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ مڈلٹن مرکز نگاہ رہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی دوسری شخصیت ہیں، انہیں 1953 میں 27 سال کی عمر میں ملکہ کے تاج سے نوازا گیا تھا، برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کا ریکارڈ ملکہ وکٹوریہ کا ہے جنہوں نے 63 سال اور 7 ماہ تک برطانیہ پر حکومت کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.