برطانیہ بھیجا جانے والا آم جہاز سے آف لوڈ، ایکسپورٹرز کا احتجاج

کراچی:  قومی ایئرلائن کی جانب سے ایکسپورٹ سیزن کے عین عروج پر آم کی برآمدی کنسائمنٹس آف لوڈ کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی کا خدشہ ہے جس پر ایکسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے ایکسپورٹرز کے ساتھ خود خسارے کا شکار قومی ایئرلائن کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت وزیر تجارت خرم دستگیر، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ایس ایم منیر ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے سخت کوششوں میں مصروف ہیں، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن بھی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی کوششوں میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ پی آئی اے کے حکام برآمدات میں اضافے کے لیے قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.