برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔ تھریسامے پر بریگزٹ پلان میں ناکامی کے بعد استعفیٰ کیلئے دباؤ تھا۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاملے پر ناکامی کے بعد بالآخر استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، قبل ازیں تھریسامے کی کابینہ کے رکن نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے اپنی پارٹی ارکان کی طرف سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اکثر ارکان کا دعویٰ تھا کہ وہ پنی سیٹ پر قائم نہیں رہ سکیں گی جو صحیح نکلا اور تھریسامے نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔
تبصرے بند ہیں.