برسبین ٹیسٹ ؛ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 429 رنز بناکر آؤٹ

برسبین: 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم 429 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 429 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، دوسرے روز آسٹریلیا نے جب اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 288 کے مجموعی اسکور میں صرف 35 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 380 کے مجموعی اسکور پر پیٹر ہینڈس کومب بھی 105 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں کوئی بھی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا اور پوری ٹیم 429 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.