بجٹ سر پر آن پہنچا؛ حکومت دھڑا دھڑ نوٹ چھاپنے لگی، رمضان میں مہنگائی کا خدشہ

کراچی: 

بجٹ کی آمد سے قبل نئے نوٹوں کے اجرا کا عمل تیز ہوگیا ہے جس سے مہنگائی کے طوفان کا اندیشہ ہے جبکہ رمضان کی آمد سے قبل 2 ہفتوں کے دوران127 ارب روپے کے نوٹ چھاپ دیے گئے۔

حکومت کی طرف سے اخراجات پورے کرنے کے لیے مئی کے 2ہفتوں کے دوران اوسطا روزانہ 9 ارب 7 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 126 ارب 87 کروڑ روپے کے اضافے سے 38 کھرب 58 ارب 35 کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری شدہ نوٹوں کا مجموعی حجم 38 کھرب 58 ارب 51 کروڑ 86 لاکھ روپے ہو گیا ، موجودہ حکومت کے دور میں 4 سال کے دوران تک مجموعی طور پر 18 کھرب 6 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.