بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جب کہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔

تبصرے بند ہیں.