بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پيسے فی يونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں ميں 3روپے 41 پيسے جب کہ کے الیکٹرک نے 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے کے لئے بجلی کی اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پيسے فی يونٹ مقرر کی گئی تھی تاہم بجلی کی اوسط پيداواری لاگت 4 روپے21 پيسے فی يونٹ رہی۔ اس لئے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 41 پيسے فی يونٹ کمی کی جائے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔ نیپرا دونوں درخواستوں کی سماعت 26 مئی کو کرے گا جب کہ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ جون کے بلوں میں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.