نیو یارک: باکسنگ رنگ میں کسی کے قابو میں نہ آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان آج شادی کے بندھن میں بندھ کر فریال مخدوم کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے جارہے ہیں۔ 26 سالہ باکسر عامر خان اپنے خاندان اور دوستوں سمیت امریکا میں موجود ہیں ، جہاں وہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی فریال مخدوم کے ہاتھوں ناک آوٹ ہوں گے ، شادی کی تقریب نیویارک کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوگی جس پر ایک ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ اتنی شاندار تقریب کو عامر نے میڈیا اور اپنے مداحوں سے چھپا کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 مئی کو ما نچسٹر کے علاقے بولٹن میں مہندی کی تقریب ہوئی جسے چار چاند لگانے کے لئے عامر نے خود مہمانوں کو اپنے ڈانس کے جوہر دکھائے، خان فیملی کی جانب سے اس تقریب کو بھی میڈیا سے دور رکھا گیا،اس لئے باکسر کے مداح ان کا ڈانس دیکھنے سے بھی محروم رہے، شادی کی تقریب کے بعد عامر اپنی دلہنیا کو بولٹن لے جائیں گے جہاں 4 ہزار افراد کو دعوت ولیمہ میں مدعو کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.