بال ٹیمپرنگ، جنوبی افریقی ٹیم پھر زد میں آگئی

ساؤتھمپٹن: 

جنوبی افریقی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ الزامات کی زد میں آگئی، امپائرز کی جانب سے گیند کی ساخت سے متعلق سوالات پر پروٹیز کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز غصے میں آگئے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ جنوبی افریقہ پر بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ گذشتہ برس ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پر منہ میں ٹافی رکھ کر تھوک گیند پر لگانے کا الزام عائد ہوا تھا جس پر انھیں میچ فیس جرمانہ بھی ہوئی تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ الزامات کی زد میں آئی جب انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ان سے گیند کی ساخت کے بارے میں سوال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.