باغ ابن قاسم معاملہ؛ وسیم اختر نے نوٹی فکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی: 

میئر وسیم اختر نے باغ ابن قاسم کا انتظام بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا  گیا ہے کہ باغ ابن قاسم کی نجی ادارے بحریہ ٹاؤن کو حوالگی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن قانون کی خلاف ورزی ہے جب کہ کے ایم سی کی اجازت یا میئر کراچی کی اشتراک کے بغیر ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا، درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، نجی ادارے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.