ایک برس میں 3 عالمی ٹائٹلزجیت کر ویسٹ انڈیز نے نئی تاریخ رقم کردی

کولکتہ:  ویسٹ انڈین ٹیم نے رواں برس تین عالمی ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، گذشتہ کئی برسوں سے زوال پذیر کیریبیئن کرکٹ کے لیے سال 2016 انتہائی خوش قسمت رہا ہے۔

فروری میں بنگلہ دیش میں منعقدہ آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں ان کی جونیئر ٹیم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اب ورلڈ ٹی 20 میں اتوار کو پہلے ویمنز ٹرافی پر کیریبیئن خواتین نے قبضہ جمایا اور پھر شب میں ایڈن گارڈنز پر ہی مینز ٹیم نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے مات دیکر دوسری بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

تبصرے بند ہیں.