این اے 154 لودھراں کا میدان مارنے کے لئے پولنگ جاری

ودھراں: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لئے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 183 ہے جس کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز اور 1400 پولنگ بوتھزقائم کئے گئے ہیں۔

این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، حلقے میں پنجاب پولیس کے 3 ہزار 500 اہلکار جب کہ پاک فوج کے 2000 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، حلقے میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جب کہ 6 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کئے گئے ہیں تاکہ دھاندلی کے امکانات کو کم سے کم تر کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.