این اے 149 ،شاہ محمود قریشی نے ملتان کے ہر چوک پر دھرنے دینے کی اپیل کر دی

حکومت اور الیکشن کمیشن ملی بھگت سے حلقہ میں انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں :رہنما پاکستان تحریک انصاف

ملتان () شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کہتے ہیں کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف ملتان کے عوام ہر چوک پر دھرنے دیں ۔ اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اس طرح کے اقدامات انتخابات سے پہلے دھاندلی کا ثبوت ہیں جن پر تحریک انصاف آواز اٹھاتی رہی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایسے اوچھے اقدامات قبول نہیں کرے گی بلکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ردعمل میں دھرنے مزید تیز ہونگے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی تازہ دھاندلی کے اقدام نے ان کی رہی سہی ساکھ کو بھی ختم کر دیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے اس اقدام کے خلاف ملتان کے عوام ہر چوک پر دھرنے دیں ۔

تبصرے بند ہیں.