ایم کیوایم پرغیراعلانیہ سیاسی پابندی لگائی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے آئین اور قانون نہیں توڑا لیکن ہم پرغیراعلانیہ سیاسی پابندی لگائی جارہی ہے لہٰذا آرمی چیف سمیت کورکمانڈر ہماری التجا پرتوجہ دیں۔

رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے گھر کا غیرآئینی اورغیرقانونی محاصرہ کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ عشاکی نماز اورتراویح بھی نہیں پڑھ سکے تاہم گھرکا محاصرہ کیا گیا تو تلاشی بھی لی جانی چاہیے تھی اور اگر میرے گھر میں کوئی تھا تو رینجرز کو اندر آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ اپنی بے بسی کااعتراف کرلیں اور ادارے چاہتے کیا ہیں، اس سے اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے جب کہ آرمی چیف سمیت کورکمانڈر ہماری التجا پرتوجہ دیں اور آرمی چیف ملاقات کا موقع دیں۔

تبصرے بند ہیں.