ایم کیوایم پاکستان نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویزکردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم نے نگران وزیر اعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کردیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کا استقبال کیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان نگران حکومت اورموجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی، وفد نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔وفد نے مردم شماری تحفظات دور کرنے اور مردم شماری سے متعلق تجاویز کی شمولیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے وفد کو کے الیکٹرک کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ایم کیو ایم وفد اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران حیدر آباد یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے پاور انجینئیر خرم دستگیر بھی موجود تھے

تبصرے بند ہیں.