ایشیا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی

ڈھاکا: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے انیسویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے 3 اوور کے اندر شرجیل خان 4، خرم منظور 0 اور محمد حفیظ کو 11 رنز پر پویلین بھیج کر میچ میں سنسنی پیدا کردی تاہم عمر اکمل اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ شعیب ملک 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 جب کہ عمر اکمل 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

تبصرے بند ہیں.