اگر نواز شریف، آصف زرداری ایماندار ہیں تو انہیں ووٹ دے دو: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں، اگر نواز شریف، زرداری ایماندار ہے تو ان کو ووٹ دے دو۔مردان میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چوروں نے ملک کودلدل میں پھنسا دیا ہے،عمران خان چوروں نے قوم کومقروض کر دیا ہے،اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کا ساتھ اوربرائی کا مقابلہ کرنا ہے، اللہ نے کہیں بھی نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، اپنے بچوں سے پوچھوکیا نوازشریف، زرداری ایماندارہے؟ تیس سال سے یہ ملک لوٹ رہے ہیں، جب ملک میں انصاف ہوتا ہے تب ملک خوشحال ہوتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں، اگر نواز شریف، زرداری ایماندار ہے تو ان کو ووٹ دے دو، ان کی توچوری کی عالمی سطح پر کتابیں لکھی گئیں، مجھے بتائیں میں کیوں نہیں لندن بھاگتا، اپنی قوم کو جگارہا ہوں، اللہ نے اچھائی برائی میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، اللہ نے امربالمعروف میں واضح حکم دیا اچھائی کا ساتھ دو، اگرمیں بھی کرپٹ ہوتا تو دم دبا کرنوازشریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشنر بد یانت دار آدمی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، انہوں نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹ ڈالنے ہیں، مخالفین نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔ ہم نے اس کے باوجود ان کو شکست دینی ہے، گھر، گھر جا کر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں، اگر زرداری، نوازشریف چور نہیں تو یہ قیامت کی نشانی ہے، الیکشن کمشنرچوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے،

تبصرے بند ہیں.