آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج نکلے جس سے دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

ڈیووس: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت ہمیں ورثے میں ملی لیکن آپریشن ضرب عضب نے بہترین نتائج دیئے جو اب بھی کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گرد اب ملک سے بھاگ رہے ہیں ۔

 

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، دہشت گردی میں بھاری قیمت ادا کی جس میں ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں ڈالر کا نقصان بھی اٹھایا لیکن حکومت پھر بھی ملک کو اس عفریت سے پاک کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

تبصرے بند ہیں.