آم کی ایکسپورٹ کا ہدف رواں سال1لاکھ ٹن مقرر

کراچی:  آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے رواں سیزن میں آم کی ایکسپورٹ کے ہدف کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ اس سال آم کی ایکسپورٹ کے لیے 1لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے 75 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا، رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ 20مئی سے شروع ہو گی، پاکستان سے آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے رواں سیزن چین، ایران، روس، وسط ایشیائی ریاستوں اور بیلاروس کی نئی منڈیوں پر توجہ دی جائے گی تاہم وی ایچ ٹی پلانٹ کی عدم تنصیب کے سبب اس سال بھی جاپان کو آم برآمد نہیں ہو سکے گا۔ انھوں نے کہاکہ رواں سیزن میں آم کی پیداوار 16 لاکھ ٹن تک رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.