آصف زرداری نے بغیر قالین زمین پر قدم رکھنا گوارہ نہ کیا

کراچی: 

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے اس وقت تک اپنے قدم زمین پر نہیں رکھے جب تک ان کے لئے ریڈ کارپٹ نہ بچھادیا گیا۔ 

باادب، با ملاحظہ، ہوشیار؛ ظل سبحانی تشریف لارہے ہیں آپ نے یہ تو کئی بار سنا ہوگا کبھی ڈراموں میں اورکبھی فلموں میں لیکن ہم آپ کو نہ تو کسی ڈرامے کا سین بتارہے ہیں اورنہ فلم کا، اس چیز کا عملی مظاہرہ کیا ہمارے سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے اس وقت  جب وہ مختصر دورے پر حب سے واپس کراچی   کے باغ ابن قاسم  پہنچے تو اپنے ہیلی کاپٹر سے اس وقت تک باہر نہ نکلے جب تک ان کے لئے ریڈ کاپٹ نہ بچھا دیا گیا، ریڈ کارپٹ جیسے ہی بچھا سابق صدر پورے طمطراق کے ساتھ باہر آئے اوراپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.