آزادی مارچ کی منزل کی طرف رواں دواں ، گوجرانوالہ میں شاندار استقبال

لاہور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں منزل کی جانب رواں دواں ہے ، ساری رات سفر کرنے کے بعد آزادی مارچ گوجرانوالہ پہنچ گیا۔

جوش وخروش سے بھرپور کارکن نعرے لگاتے بھنگڑے ڈالتے کاررواں کے ساتھ چل رہے ہیں ۔مارچ عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ عمران خان ، پارٹی قیادت کے ساتھ کنٹینر پر سوار ہیں۔ پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے لباس میں ملبوس خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی آزادی مارچ کا حصہ ہے ۔ پارٹی ترانوں پر کارکنوں کے بھنگڑے جاری ہیں ۔ مختلف شہروں سے قافلے کاررواں میں شامل ہو رہے ہیں ۔ کوئی موٹر سائیکل اور گاڑی پر سوار کوئی پیدل ہی چل پڑا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا جنون اور جوش ہر لمحہ ہر آن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ پہنچنے سے قبل آزادی مارچ کا مریدکے میں بھی شاندار استقبال کیا گیا ۔ ڈھول کی تھاپ پر کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ کارکنوں نے عمران خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مریدکے میں آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ زمان پارک سے آزادی مارچ گزشتہ دوپہر تقریبا پونے ایک بجے زمان پارک سے روانہ ہوا لیکن مال روڈ کراس کرتے ہوئے قافلے کو آٹھ گھنٹے سے زیادہ لگ گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.