آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا :راحیل شری

مسلح افواج سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے :آرمی چیف کا شہدا کے اہلخانہ سے خطاب

پشاور () آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا ، اسے کبھی بھلا نہیں سکتے ، ملوث دہشتگردوں میں اکثر منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے اہلخانہ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور پوری قوم سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے ، نوجوان شہداء کی قربانی نے ملک کومتحد کردیا ، آرمی پبلک سکول کا سانحہ کبھی نہیں بھولے گا ۔ آرمی چیف نے کہا کوئی مذہب اور معاشرہ اس طرح کے فعل کی اجازت نہیں دیتا ، اس گھنائونے جرم میں ملوث بہت سے دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف نے پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ افطار ڈنر میں آرمی چیف کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.