اسلام آباد:
اوگرا نے تیل کی ترسیل کیلیے آئل ٹینکرزکے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مقامی روٹ کے کرایے میں 64 فیصد اور لانگ روٹ کے کرایے میں20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کرایوں میں اضافے کااطلاق یکم نومبرسے ہو گا۔
اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان آئیل ٹٰینکرز کے کرایوں میں اضافے پر اتفاق چند ہفتے قبل ہوا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دی ہوئی تھی جوکام کر گئی اوراوگرانے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.