انیس جون تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،الطاف حسین

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انیس جون انیس سو بانوے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج بھی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیو ایم کیخلاف ماضی کی بھیانک تاریخ دہرائی جارہی ہے۔متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ انیس جون انیس سو بانوے کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس جون ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے بدترین ریاستی آپریشن کر کے ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، سانحہ انیس جون انیس سو بانوے کے شہداء کی اکیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کرنے کی پاداش میں ایم کیو ایم پرانیس جون کو شب خون مارا گیا۔

تبصرے بند ہیں.