انڈونیشیا کے پاپوا صوبے میں گزشتہ ہفتے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہو گئی جبکہ کم از کم 94 دیگر لاپتہ ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ۔اعلی اہلکار ڈوڈي سمبوڈو نے کہا کہ فوجی، پولیس اہلکار اور بچاو عملہ لاپتہ 94 لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ صوبے میں کچھ دنوں پہلے زبردست بارش کی وجہ سے سینٹنی جھیل میں پانی بڑھ گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈوڈي نے کہا، “سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تیس مقامات پرتقریبا 11،556 لوگوں نے پناہ لی ہے‘‘۔
تبصرے بند ہیں.