امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اہلیہ اسپتال میں داخل، حالت نازک ہے، ڈاکٹرز
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی اہلیہ ٹریساکو بوسٹن اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔ وزیرخارجہ کے ترجمان گلین جانسن نے کہاہے کہ جان کیری اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔ جان کیری نے عیادت کے پیغامات پرعوام کا شکریہ ادا کیاہے۔ یادرہے کہ اتوارکو ٹریساکیری کوریاست میساچوسٹس کے اسپتال میں منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹرزکے مطابق ٹریساکی حالت نازک ہے۔
تبصرے بند ہیں.