امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے کروڑوں شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ حاصل کرلیے
واشنگٹن: امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایک خفیہ عدالتی حکم پرکروڑوں امریکی شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈحاصل کرلیے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ایک خفیہ عدالتی حکم کے تحت امریکا کی سب ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی سے روزانہ لاکھوں صارفین کے ٹیلی فون ریکارڈ حاصل کرتی ہے ، اس عدالتی حکم کے تحت کمپنی پرلازم ہے کہ وہ ایجنسی کوکسی بھی صارف کا مکمل موبائل ڈیٹا فراہم کرے، دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی حکومت کے اس فیصلے پرسخت تنقید کی ہے جب کہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ موبائل صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا مقصد مبینہ دہشت گردوں پر نظر رکھنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.