واشنگٹن ڈی سی:
امریکی ریاست ہوائی کی مقامی عدالت نے سفری پابندیوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے پہلے ہی معطل کردیا۔
اپنے نئے صدارتی حکم نامے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 مسلم ملکوں سے امریکا آنے والوں پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی جبکہ پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر 120 دن کی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس سال جنوری میں جاری کردہ صدارتی حکم نامے کے تحت 7 مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی تھی جبکہ موجودہ حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں اوراس کے سوا باقی تمام مندرجات جوں کے توں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.