امریکی خفیہ ادارے نے رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ جمع کرنا بھی شروع کردیا

ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے جاسوسی کے راز فاش کرنے کے بعد بھی امریکا باز نہ آیا اور اب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے اے نے اندرون ملک اور بیرون ملک رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی آئی اے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ اکٹھا کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے سی آئی اے کے ترجمان ڈین بوئڈ کا کہنا ہے کہ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے خفیہ مواد اکٹھا کر رہی ہے جس کا مقصد اندرونی نہیں بلکہ خارجی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ دوسری جانب ایک حکومتی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم کی ترسیل کا ریکارڈ اسی قانون کے تحت جمع کیا جارہا ہے جس قانون کے تحت نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے فون کالز کا ریکارڈ اکٹھا کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.