امریکا کے ساتھ آزاد تجارت پر مذاکرات وقت پر ہونگے، یورپی کمیشن

واشنگٹن: یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات مقررہ وقت پر ہونگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ یوزے مانوئیل باروسو کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے امریکا کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق پہلے سے طے شدہ مذاکرات وقت پر ہونگے لیکن امریکا کی جانب سے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی خبروں کے انکشافات کے بعد ان مذاکرات میں پہلی سی گرم جوشی نہیں ہوگی۔ایک جرمن میگزین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایورڈ سفورڈن ایک ایسی دستاویز منظر عام پر لائے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکومت نے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی ہے ۔ اس تناظر میں فرانس کا موقف تھا کہ مذاکرات کو 2ہفتے تک معطل کیاجائے جبکہ جرمنی سے مذاکرات کے مقررہ وقت پر انعقاد کی حمایت کی ہے

تبصرے بند ہیں.