امریکا کا عراقی فورسز کی معاونت کیلئے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

بغداد: امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق میں داعش سے جنگ میں عراقی فورسز کی مدد کے لیے مزید 560 فوجی روانہ کرے گا۔

امریکی وزیردفاع نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کی جس میں داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ امریکی فوج القیارہ فوجی بیس کو موصل شہر پر قبضے کی مہم میں استعمال کر سکتی ہے اور شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے مزید 560 فوجی عراق بھیجے جائیں گے جس میں انجینئرز، لاجسٹک اہلکاروں سمیت دیگر شامل ہیں جو عراقی فوج کو ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں معاونت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.